Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی کی ملاقات

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں،میر دوستان ڈومکی

پیر 4 جنوری 2016 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو سنوارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور محنتی ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بلوچستان سے جڑی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے دور رس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملا ہے۔ رکن قومی اسمبلی میر دوستان خان ڈومکی نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔شہباز شریف صوبے کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے شاندار پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات