سعودی شہریوں کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے: سعودی وزیر خارجہ

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 20:18

سعودی شہریوں کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے: سعودی وزیر خارجہ

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی شہریوں کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 47 افراد بشمول شیعہ عالم کو پھانسی دینے اور پھر بعد ازاں ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات شدید کشیدہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں گزشتہ شب سعودی عرب نے ایران کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے ایران سے اپنا تمام سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا جبکہ ایران کے سفارتی عملے کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی تھی۔

سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد سعودی عرب کی جانب سے فضائی رابطے بھی ختم کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شہریوں کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم ایرانی زائرین کی سعودی عرب آمد پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ سعودی عرب آنے والے ایرانی زائرین کو خوش آمدید کہا جائے گا۔