سلمان بٹ اور محمد آصف ابھی ٹیم میں واپس نہیں آ سکتے: چیف سلیکٹر ہارون رشید

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 20:45

سلمان بٹ اور محمد آصف ابھی ٹیم میں واپس نہیں آ سکتے: چیف سلیکٹر ہارون ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ اور محمد آصف ابھی ٹیم میں واپس نہیں آ سکتے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے چئیرمین ہارون رشید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ اور محمد آصف ابھی ٹیم میں واپس نہیں آ سکتے۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں واپس آنے کیلئے پورا ڈومیسٹک سیزن کھیلنا ہو گا۔ محمد عامر نے ڈیڑھ سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جس کے بعد ہی انہیں ٹیم میں واپس شامل کیا گیا ہے۔