لاہور ،وفاقی وزیر داخلہ کا قافلہ گزرنے کے بعد ہنجروال پلی کے قریب سے5 کلووزنی دیسی ساختہ بم برآمد، ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا، پو لیس نے تحقیقات شروع کردیں، علاقے میں سرچ آپریشن

پیر 4 جنوری 2016 20:51

لاہور ،وفاقی وزیر داخلہ کا قافلہ گزرنے کے بعد ہنجروال پلی کے قریب سے5 ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے دوران قافلے کے گزرنے کے بعد ہنجروال میں پلی کے قریب سے پانچ کلووزنی دیسی ساختہ بم برآمدجبکہ پو لیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی لاہور سے وفاقی درالحکومت روانگی کے دوران انکے راستے میں آنیوالی ایک پلی کے قریب سے پو لیس نے 5کلو وزنی دیسی بم بر آمد کر لیا ۔

پولیس کے مطابق سٹیل کے برتن میں پانچ کلو سے زیادہ بارودی مواد ہنجروال پلی کے قریب رکھا گیا جس کے برآمد ہونے پر آس پاس کی جگہ کو خالی کرا لیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ اسے ناکارہ بنادیا ہے پولیس کے مطابق بم برآمد ہونے کے بعد اردگرد کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :