عوامی تحریک کاسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عدالتی کارروائی کا حصہ بننے اور

طاہر القادری سمیت عہدیداروں کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کے ساتھ طاہر القادری سمیت عہدیداروں کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے- سانحہ ماڈل ٹاون کے بعد پہلی مرتبہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی کاروائی کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایڈووکیٹ رائے بشیر کا 11 رکنی پینل کل صبح انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گا۔ پہلے مرحلے میں طاہر القادری سمیت تمام عہدیداروں کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔