انتظامی نااہلی اور غفلت کی بنیاد پر لاہور کے سیشن جج کی رہائش گاہ کا سرکاری ٹیلی فون بند کردیا گیا

پیر 4 جنوری 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) انتظامی نااہلی اور غفلت کی بنیاد پر لاہور کے سیشن جج کی رہائش گاہ کا سرکاری ٹیلی فون بند کردیا گیا تاہم بل ادا کیے بغیر اس کی ادائیگی کی یقین دہانی پر بحال کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتظامی عملے کی عدم توجہی کے باعث ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج لاہور کی رہاشگا کے سرکاری ٹیلی فون کا دوہزار انچاس( 2949)روپے کی ادائیگی نہ ہوسکی جس پر پی ٹی سی ایل نے کنکشن منقطع کردیا ، علم ہونے پر عملے نے بتایا کہ بل موصول نہیں ہوا تھا اور اب ڈپلیکیٹ حاصل کرلیا گیا ہو جو ادا کردیا جائے گا، اس یقین دہانی پر ڈویڑنل انجینئر جی او آر نے کنکشن بحال کردیا۔

متعلقہ عنوان :