حساس ادارے نے باغبانپورہ میں کارروائی کر کے مشتبہ خاتون کو حراست میں لے لیا

خاتون نے واہگہ پر واقع ہوٹل کے ویٹر کے موبائل سے بھارتی ہسپتال میں کال کی تھی ،دو شناختی کارڈ بھی برآمد

پیر 4 جنوری 2016 21:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء)حساس ادارے نے باغبانپورہ میں کارروائی کر کے مشتبہ خاتون کو حراست میں لے کر ایک ہی نام کے دو شناختی کارڈز برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خاتون نے اپنا نام عمرانہ بتایا جبکہ اس کے پاس سے رضوانہ نسیم کے نام کے دو شناختی کارڈبرآمد ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ خاتون نے واہگہ پر واقع ہوٹل کے ویٹر کے موبائل سے بھارتی ہسپتال میں کال کی تھی جس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمرانہ کو حراست میں لئے جانے کے بعد اس کی ہمشیرہ عذرا کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے ۔