کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی پر اسرار طور پر جاں بحق

پیر 4 جنوری 2016 21:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا قیدی پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی میاں منشاء کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

قیدی کی میت کو پوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد قیدی کی موت کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :