Live Updates

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات الیکٹرانک اور مینوئل دونوں طریقوں سے کرانے کا فیصلہ

پیر 4 جنوری 2016 21:32

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات الیکٹرانک اور مینوئل دونوں طریقوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات الیکٹرانک اور مینوئل دونوں طریقوں سے کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔یہ فیصلہ بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی انتخابات کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور پارٹی انتخابات الیکٹرانک اور مینوئل دونوں طریقوں سے کرانے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے بھی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں انٹرا پارٹی انتخابات میں جو غلطی ہوئیں انہیں دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :