لاہور ڈاکوؤں اور چوروں کی آماجگاہ بن چکا ‘ ذکر اﷲ مجاہد
حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور
پیر 4 جنوری 2016 21:36
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا کہ لاہور شہر ڈاکو ؤں اور چوروں کی آما جگا ہ بن چکا ہے پولیس کی بھاری نفری وی آئی پی روٹس اور پروٹوکول پر لگی ہوئی ہے ، شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منصورہ کالج مارکیٹ میں ہونیوالی ڈکیتی کی پرُزور مذمت کرتے ہوئے کہا اور مطالبہ کیا کہ پولیس ڈاکوؤں اور اس کے پشت پناہوں کو فی الفور گرفتار کرے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمران شہر میں امن وامان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اصل میں ان ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کئے بغیر شہر میں امن و امان کو قائم کرنا ممکن نہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اؤل تویہ جرائم پیشہ افراد گرفتار ہی نہیں ہوتے اگر کہیں عوام کی مدد اور تعان سے گرفتار ہو بھی جائیں تو ان کے سیاسی پشت پناہ انہیں فوری طور پر رہا کر وا لیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائم میں گذشتہ سالوں کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوا ہے خواتین سے پرس، موبائل فون چھیننے سڑکوں اور گلیوں میں وارداتیں کرنے والے گروہ روزانہ سینکڑوں افراد کو نشانہ بنا تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار وں اورافسران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کے باوجود شہر میں جرائم کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں آنیوالی کرائم کی چند خبروں کے علاوہ بھی دیگر بہت سے جرائم میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے اور ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہوں کی واردتوں نے پورے لاہور شہر کو پریشان کر رکھا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.