ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی سفید لباس اور سرخ گیند میں ہے‘ محمد حفیظ
ذاتی رائے ہے ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح کے تجربات نہیں کرنے چاہئیں
پیر 4 جنوری 2016 21:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اصل خوبصورتی سفید لباس اور سرخ گیند میں ہے،میری ذاتی رائے ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح کے تجربات نہیں کرنے چاہئیں اور اسے اس کے اصل حسن کے ساتھ ہی کھیلا جانا چاہیے۔
(جاری ہے)
بی بی سی کو انٹر ویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ ہم لوگ کمرشل دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن جو بھی تجربات ہوں وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ہوں تو اچھا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کو نہ چھیڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تاثر سے اتفاق نہیں کرتے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ اور گلابی گیند سے شائقین زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کی طرف متوجہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے اتارچڑھا ؤکا اپنا مزا ہے اس کی روایتی خوبصورتی کی ایک مثال پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا دبئی ٹیسٹ ہے جس میں آخر وقت تک کسی کو نہیں پتہ تھا کہ کون جیتے گا لہٰذاٹیسٹ کرکٹ کو موجودہ شکل میں ہی جاری رکھنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.