میں جعلی وزیر ہوں،عبدالقادر بلوچ

پیر 4 جنوری 2016 22:02

میں جعلی وزیر ہوں،عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوال کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک جعلی وزیر ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عاقب اللہ کے پانی و بجلی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میں جعلی وزیر بن کر ایوان زیریں کو آگاہ کررہا ہوں اس لئے تازہ سوال ایوان میں دیا جائے جس کے بعد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی نے بھی اپنا سوال یہ کہہ کر واپس لے لیا کہ جب قادر بلوچ اپنے آپ کو وزیر ہی تسلیم نہیں کررہے تو پھر ہم جعلی وزیر سے سوال کا جواب کیسے لے سکتے ہیں جس پر فوراً اسپیکر ایاز صادق نے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے عبدالقادر بلوچ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جعلی نہیں بلکہ ابھی عارضی وزیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :