ایران میں سالانہ چھ کروڑ لیٹر شراب کے استعمال کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 4 جنوری 2016 22:04

ایران میں سالانہ چھ کروڑ لیٹر شراب کے استعمال کا انکشاف
تہران(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4جنوری 2016 ء) ایران میں سالانہ چھ کروڑ لیٹر شراب کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایران میں الکوحل استعمال کرنے پر قانوناﹰ پابندی عائد ہونے کے باوجود سالانہ بنیادوں پر چھ کروڑ لیٹر شراب پی جاتی ہے۔ ایران میں شراب کی فروخت، اسے خریدنے، پینے اور کسی بھی شکل میں اس کا کاروبار کرنے پر پابندی عائد ہے۔

(جاری ہے)

تام تہران میں ملکی وزارت برائے محنت اور سماجی امور کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شراب نوشی پر مختلف سزائیں سنائے جانے کے باوجود ملک میں الکوحل کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد نہیں کی جا سکی۔ ایران میں الکوحل کی بلیک مارکیٹ میں ہر قسم کی غیر ملکی شراب دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ اس اسلامی جمہوریہ میں لوگ گھروں میں وائن اور الکوحل والے دیگر مشروبات بھی تیار کرتے ہیں۔