کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغازمندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 219.82 پوائنٹس کی کمی سے 33009.13 پوائنٹس پر بند

پیر 4 جنوری 2016 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 219.82 پوائنٹس کی کمی سے 33009.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 219.82 پوائنٹس کی کمی سے 33009.13 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 131.30 پوائنٹس کی مندی سے 19433.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 143.46 پوائنٹس کی کمی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 432.32 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 68.09 پوائنٹس کی کمی سے 15403.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 100.56 پوائنٹس کی مندی سے 11944.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ال شیئر اسلامک انڈیکس 67.41 پوائنٹس کی کمی سے 15593.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 88 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 224 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 150 روپے کے اضافہ سے 6100 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا پاکستان کے حصص کی سودے بھی 134.75 روپے کی تیزی سے 3300 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی مری بیوریج اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری بیوریج کے حصص کی قیمت 49.15 روپے کی مندی سے 939.68 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 29.99 روپے کی کمی سے 640 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 63.80 روپے سے شروع ہو کر 66.42 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 85 لاکھ 65 ہزار 500حصص کے سودے 14.00 روپے سے شروع ہو کر 13.98 روپے بند بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 10 کروڑ 96 لاکھ 19 ہزار 930 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 28 کروڑ 82 لاکھ 12 ہزار 180 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 70 کھرب 25 ارب 69 کروڑ 97 لاکھ 29 ہزار 830 روپے سے کم ہو کر 69 کھرب 82 ارب 1 کروڑ 99 لاکھ 35 ہزار 289 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا۔