قاری زوار بہادر کی گرفتاری قابل مذمت ہے، مساجد اور مدارس پر پولیس چھاپے ناقابل برداشت ہیں، پیراعجاز ہاشمی

پیر 4 جنوری 2016 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) جمعیت علماپاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے جے یو پی کے صوبائی صدر قاری زوار بہادر کی گرفتاری اور جامعہ رضویہ کے پولیس محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آئین اور قانون کی خلاف ورزی قراردیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ قاری زوار بہادر پرامن عالم دین ہیں، جن کا صرف اہل سنت ہی نہیں، دیگر مسالک کے لوگ بھی احترام کرتے ہیں اور ان کی طرف سے کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس پر پولیس کے چھاپے توہین آمیز رویہ اور ناقابل برداشت ہے۔ عبادت گاہیں بھی پولیس کی زیادتیوں سے محفوظ نہیں ۔وزیر اعلیٰ نوٹس لیں اور قوم کو جواب بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :