صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات ملک محمد آصف بھا اعوان اور وزیرزکوۃ و عشر ملک ندیم کامران کی زیر صدارت اجلاس
چڑیا گھر لاہور اور سفاری زو پارک میں جوڑے مکمل کرنے اور نئے جانور خریدنے کے لیے قائم کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی
پیر 4 جنوری 2016 23:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات ملک محمد آصف بھا اعوان اور وزیرزکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ چڑیا گھر لاہور اور سفاری زو پارک میں جانوروں کے جوڑے مکمل کرنے اور نئے جانور خریدنے کے لیے قائم کردہ خریداری کمیٹی نے 11کروڑ 49لاکھ 50ہزار روپے کی تخمینہ جاتی لاگت رپورٹ پیش کردی ہے، تمام معاملات کا جائزہ لے کر حتمی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔
صوبائی وزراء نے یہ بات یہاں چڑیا گھر لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے چڑیا گھر کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) جہانزیب خان ، کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز ، ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان، مینجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب احمر ملک ، چیف گیم وارڈن شاہ رخ بٹ ، ڈائریکٹر چڑیا گھر لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور سفاری زو پارک کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.