بگ بیش ،کرس گیل پر خاتو ن رپورٹر سے فلرٹنگ کرنے کی کوشش پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 جنوری 2016 11:06

بگ بیش ،کرس گیل پر خاتو ن رپورٹر سے فلرٹنگ کرنے کی کوشش پر جرمانہ عائد ..

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) جارح مزاج بلے باز کرس گیل پر بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی لیگ کے دوران خاتو ن رپورٹر سے فلرٹنگ کرنے کی کوشش پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 36سالہ کرس گیل نے لائیو انٹر ویو کے دوران خاتون رپورٹر کی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک شام باہر گزارنے کی دعوت دی تھی جس پر کرکٹ آسٹریلیا اور ان کی ٹیم میلبورن رینیگیڈز کی طرف سے سخت نوٹس لیا گیااور میلبورن رینیگیڈز نے ویسٹ انڈین بلے باز پر 10ہزار ڈالر جرمانہ کردیا،میلبورن رینیگینڈز کے ترجمان کے مطابق گیل نے خاتون رپورٹر سے متعلق اپنے ریمارکس پر معافی مانگ لی ہے اور ان کو کیے گئے جرمانے کی رقم گلین میگراتھ فاؤنڈیشن کو دی جائے گی ۔