ایران اور سعودی عرب کشیدگی میں کمی کریں‘دونوں ملکوں کے درمیان جنگ نہیں چاہتے:ترکی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 11:08

ایران اور سعودی عرب کشیدگی میں کمی کریں‘دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء) ترکی کی حکومت نے سعودی عرب اور ایران سے مطالبہ کیا ہے وہ سفارتی کیشدگی میں کمی لے کر آئیں، ترکی کا کہنا ہے کہ اس تنازعے سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان کرتلمس نے ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی اور سعودی عرب کی جانب سے معروف شعیہ عالم کو دی جانے والے سزائے موت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمس نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک فوری طور پر اس کشیدگی کو دور کریں جس سے مشرق وسطیٰ کے پہلے سے ہی کشیدہ حالات میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے ایران سے مطابق سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام سفارتی عملے کی حفاظت کریں اور کہا کہ ترکی سزائے موت کے تمام واقعات کے خلاف ہے خاص طور پر اگر یہ سیاسی محرکات کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ کسی بھی ملک میں سزائے موت کی حمایت کریں۔سعودی عرب اور ایران دونوں ہمارے دوست ہیں اور ہم ان کے درمیان لڑائی نہیں چاہتے کیونکہ یہ وہ آخری عمل ہوگا جو اس خطے کو درکار ہوگا۔ ادھرپاکستان نے بھی سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔