رواں سال پاکستانی ٹیم کیساتھ بہترین مقابلے ہونگے: سربراہ کرکٹ آسٹریلیا

منگل 5 جنوری 2016 11:23

رواں سال پاکستانی ٹیم کیساتھ بہترین مقابلے ہونگے: سربراہ کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف جیمز سدرلینڈ پُرامید ہیں کہ پاکستان کے ساتھ باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور نئے سال میں ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں تماشائیوں کی دلچسپی بڑھے گی اور بڑی تعداد میں تماشائی میچز دیکھنے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف جیمز سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پُرامید تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے ساتھ سیزن کی بڑی سیریز کھیلے لیکن پروٹیز دوسرے مقابلوں میں مصروف ہیں اس لیے اب دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز نومبر میں ہوگی ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے کیوں کہ مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم درجہ بندی کے ٹیبل میں ترقی کر رہی ہے ۔ انہیں امید ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ میچز ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :