فٹبال کے جنونی دولہے نے میچ دیکھنے کیلئے شادی ملتوی کر دی

منگل 5 جنوری 2016 11:28

فٹبال کے جنونی دولہے نے میچ دیکھنے کیلئے شادی ملتوی کر دی

جدہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دولہے نے فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے شادی ملتوی کی تو لڑکی کے باپ نے طیش میں آ کر شادی ہی منسوخ کر دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دولہے کی شادی جمعرات کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے الباہا میں طے تھی لیکن اس نے دلہن کے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ ایک ضروری کام کی وجہ سے شادی جمعہ تک ملتوی کرنا چاہتا ہے ۔ بعد ازاں دلہن کے خاندان کو پتا چلا کہ دولہا فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے جدہ چلا گیا جس پر دولہے کا جھوٹ پکڑنے کے بعد دلہن کا والد طیش میں آ گیا اور شادی ہی منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ دلہن کے باپ کا موقف تھا کہ دولہا جھوٹا ہے اور شادی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل نہیں ہے ۔