پیار بہت مشکل اور پیچیدہ جذبہ ہے جسے نبھانا آسان نہیں‘کترینہ کیف
منگل 5 جنوری 2016 11:36
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے شہرت رکھنے والی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ پیار بہت مشکل اور پیچیدہ جذبہ ہے جسے نبھانا آسان نہیں۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ ان کا معاشقہ طویل عرصے تک زبان زد عام رہا جس کے بعد اب وہ رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جس کا دونوں ادکاروں نے کبھی بھی برملا اظہار نہیں کیا تاہم اب بالی ووڈ کی باربی ڈول نے پہلی بار محبت کے احساس کے بارے میں لب کشائی کی ہے۔
اپنی نئی آنے والی فلم کے ٹریلیر کی لانچنگ تقریب میں اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ پیار بہت مشکل اور پیچیدہ جذبہ ہے جسے نبھانا آسان نہیں لیکن ہم اسے اپنی زندگی کا خوبصورت لمحہ بنا سکتے ہیں جب کہ فلم نگری میں میں محبت پر کئی فلمیں بن رہی ہیں جو پیچیدہ اور سمجھ سے بالاتر ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.