منفرد موضوع اور لوکیشنز کسی بھی فلم کو مقبول بناتے ہیں، مہرین سید
منگل 5 جنوری 2016 11:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان کی معروف سپرماڈل اوراداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ اچھے اورمنفرد موضوعات پربننے والی فلمیں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لیجاسکتی ہیں۔ فارمولافلم اب شائقین کوسینما تک نہیں لاسکتی۔ ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد میں اضافہ اورامپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں نے شائقین کوگھروں سے دوبارہ سینما تک پہنچایا ہے۔
مہرین سید نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اوردنیا کی سب سے مقبول فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکارآج اگردنیا بھرمیں پسند کیے جاتے ہیں تواس کا کریڈٹ حقیقت میں ان کا منفرد کام ہے۔ منفرد موضوعات اورلوکیشنزکا انتخات ان کی فلموں کو مقبول بنانے میں اہم کردارا دا کرتا ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی بھی ان کی فلموں کی کامیابی میں چارچاند لگاتی ہے۔
لیکن اس وقت پاکستان میں بننے والی فلموں کوجدید ٹیکنالوجی سے ہی بنایا جا رہا ہے ، مگر ہمیں درست سمت پرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اچھے موضوعات کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی فلموں کومزید بہتر انداز سے ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے اوراس سلسلہ میں فیشن انڈسٹری کے باصلاحیت ڈیزائنرز کی خدمات بھی حاصل کرنا بہت ضروری ہیں ۔انھوں نے کہا کہ جب فلم کے کردار خوبصورت پیراہن میں دکھائی دینگے اورگھروں کے مناظر میں خوبصورتی دکھائی دے گی توشائقین اس سے متاثرہونگے۔ دنیا کی تمام بڑی فلم انڈسٹریوں میں فیشن کے شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں اس رجحان پرتاحال کوئی کام نہیں ہوسکا۔ ایک سوال کے جواب میں مہرین سید نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اورمیں مستقبل میں بھی کچھ نئے پروجیکٹس پرکام کرونگی لیکن اس کے لیے مجھے منفردکرداروں کی تلاش ہے۔ میں ایکٹنگ کرنا چاہتی ہوں لیکن معمول کا کام کرنا میرے بس کی بات نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.