چیمپیئنز ٹرافی 2014ء کی سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم کو انعامی رقم مل گئی

منگل 5 جنوری 2016 11:37

چیمپیئنز ٹرافی 2014ء کی سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم کو انعامی رقم مل گئی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) پاکستان ہاکی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی 2014 میں سلور میڈل جیتنے کی انعامی رقم مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ساڑھے سات لاکھ روپے دیے گئے ، یہ رقم پاکستان سپورٹس بورڈ کی پالیسی کے مطابق عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر کھلاڑیوں کو ملی ۔

(جاری ہے)

سلور میڈلسٹ ٹیم کو سوا سال کے انتظار کے بعد انعامی رقم مل گئی لیکن کھلاڑی ڈیلی الاونسز اور دیگر بقایا جات سے محروم ہیں ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ساڑھے سات کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں جس کے بعد بہت جلد کھلاڑیوں کے بقایا جات ادا کردیے جائیں گے ۔