میں 14 اگست کو بھی پیدا ہو سکتا تھا ، لیکن میں 15 اگست کو پیدا ہوا، میں پیدائشی ہی انڈین ہوں۔گلوکار عدنان سمیع کی بھارتی عوام کو اپنا خلوص ثابت کرنے کی تگ و دو شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 11:38

میں 14 اگست کو بھی پیدا ہو سکتا تھا ، لیکن میں 15 اگست کو پیدا ہوا، میں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : معروف گلو کار عدنان سمیع خان بھارتی شہریت ملنے کے بعد بھارتی عوام کو خوش کرنے میں لگ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دئے گئے ایک انٹر ویو میں عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ میں 14 اگست کوبھی پیدا ہو سکتا تھا لیکن میں 15 اگست کو پیدا ہوا، اسی لیے میں پیدائشی ہی بھارتی ہوں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شہریت ملنے کے بعد عدنان سمیع خان نے اپنی رہائش گاہ پر خوشی خوشی ترنگا بھی لہرا دیا ہے۔

عدنان سمیع کی شہریت کی درخواست دو سال قبل مسترد ہونے کے بعد موجودہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو مارچ 2015ء میں دوبارہ درخواست موصول ہوئی جس کے بعد ان کے دفتر کے کئی چکر کاٹنے کے بعد عدنان سمیع کو بھارتی شہریت سے نوازا گیا ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی عدنان سمیع کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہےکیونکہ بھارتی شہریت ملنے کے بعد انہیں بھارتی عوام کو اپنے خلوص کا یقین دلانے کے لیے خوب تگ و دو کرنا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :