حمزہ علی عباسی کی ایک سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی

منگل 5 جنوری 2016 11:56

حمزہ علی عباسی کی ایک سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ نئے ڈرامے میں ان کردار حقیقت میں ان سے کافی مطابقت رکھتا ہے ۔نئے ڈراما سیریل ’دل جانم‘ کے ساتھ حمزہ علی عباسی چھوٹی اسکرین پر تقریباً ایک سال بعد واپس آ رہے ہیں جس کا ٹریلیر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی کاآخری ڈراما ’پیارے افضل‘ نے بھی مقبولیت کی بلندیوں کو چھوا تھا یہی وجہ ہے کہ ان کیآنے والے ڈرامے میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ ان کی جوڑی سے بھی لوگوں کی اچھی توقعات وابستہ ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے اپنے نئے ڈرامے اور کردار کے حوالے سے بتایا کہ جو کردار اس ڈرامے میں وہ ادا کر رہے ہیں وہ دراصل ان کی شخصیت سے ملتا جلتا ہے اس لیے انہیں پسند بھیآیا۔ڈرامے کے ٹیزر میں حمزہ علی ایک سادہآدمی کا کردار کر رہے ہیں جو کہ اپنے پڑوس کا کافی خیال رکھتا ہے جہاں وہ خود (صلاح الدین) اور مایا علی (مناہل) رہائش پزیر ہیں۔ٹیزر میں دکھایا گیا کہ مناہل (مایا)، صلاح الدین (حمزہ) کی شرافت پر شک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مسکراہٹ سے نفرت کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :