ماسوائے سنی دیول کے میں نے زندگی میں کبھی کسی کو تھپڑ نہیں مارا‘سوہا علی

منگل 5 جنوری 2016 11:56

ماسوائے سنی دیول کے میں نے زندگی میں کبھی کسی کو تھپڑ نہیں مارا‘سوہا ..

ممبئی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے سنی دیول کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی۔بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سوہا علی خان نے اداکار سنی دیول کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہاکہ ماسوائے سنی دیول کے میں نے زندگی میں کبھی کسی کو تھپڑ نہیں مارا۔

(جاری ہے)

اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہآخر ایسا کیسے اور کیوں ہوا تو انھوں نے بتایا کہ فلم میں ایک سین تھا ۔ جس میں سنی دیول غصہ ہو رہے تھے اور انھوں نے مجھے بولا تھاآپ نے کچھ ایسا کرنا ہے میں پرسکون ہو جاوٴں ۔ سوہا علی خان نے کہا کہ میں نے سنی دیول کو تھپڑ مارنے سے پہلے پریکٹس کی اور پھر انھیں تھپڑ جڑ دیا۔