برسبین انٹرنیشنل ، پاکستان کے اعصام الحق کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

منگل 5 جنوری 2016 11:59

برسبین انٹرنیشنل ، پاکستان کے اعصام الحق کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

برسبین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) پاکستان کےٹینس سٹار اعصام الحق برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اعصام الحق اوران کے برطانوی پارٹنر جوناتھن کولوکاز کوبوٹ اور مارکن میٹکوزنے شکست سے دوچار کیا ۔ آسٹریلوی شہر برسبین میں جاری میگا ایونٹ کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر جوناتھن مرے کو پہلے ہی راؤنڈ میں پولینڈ کے لوکاز کوبوٹ اور مارکن میٹکوز نے 3-6 اور 4-6 سے ہرا دیا ۔