سکیورٹی مسائل :کرکٹ آسٹریلیانے بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 جنوری 2016 12:09

سکیورٹی مسائل :کرکٹ آسٹریلیانے بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19ورلڈ کپ سے ..

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) کرکٹ آسٹریلیانے سکیورٹی مسائل کے سبب اگلے سال بنگلہ دیش میں شیڈول انڈر 19ورلڈ کپ میں شرکت نہ کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف سکیورٹی سین کیرول نے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران کرکٹ بورڈ اور حکومتی اہلکاروں سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر میلبورن میں کرکٹ آسٹریلیا کو اپنی رپورٹ جمع کروائی جس کی روشنی میں کینگروز نے انڈر 19ورلڈ کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ، آسٹریلیاکو 16ممالک کی ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں بھارت ، نیوزی لینڈ اور نیپال کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیاتھا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کی قومی ٹیم نے بھی گزشتہ برس دورہ بنگلہ دیش سے دستبرداری اختیار کر لی تھی ۔ انڈر 19ورلڈ کپ 27جنوری سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا ۔