بھارتی ایئربیس پر حملے کا الزام پاکستان پر لگا نا درست نہیں ،امریکا
منگل 5 جنوری 2016 12:18
واشنگٹن/بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) امریکا اور چین نے بھارتی حکا م کی جا نب سے پٹھا نکو ٹ ایئربیس پر حملے کا الزا م پا کستا ن پر عا ئد کر نے کو تشویشنا ک قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار ہے جبکہ حکو مت پاکستا ن واضح کر چکی ہے کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریگی ، اسلئے بھا رتی حکام اور میڈیا غیر ذمہ درا نہ بیان با زی اور الزام ترا شیو ں سے اجتناب کر یں ، بھارتی ایئربیس پر حملہ خطے کا مشترکہ چیلنج ہے، جس سے تمام ممالک کو مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی ایئربیس پردہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردوں سے نمٹنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ بھارتی ایئربیس پر حملے کی پاکستان نے مذمت کی ہے، پاکستان واضح کر چکا ہے کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گا، امید ہے پاکستان اپنے عزم کیمطابق دہشتگردوں سے نمٹے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کیے جائیں، دہشتگردوں کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،جان کربی نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کاشکار ہے، اس جنگ میں ہزاروں پاکستان فوجی اور معصول سویلین جاں بحق ہوچکے ہیں۔پاکستانی حکومت اورعوام دہشت گردی کے خطرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون، رابط اور معلومات کا تبادلہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ادھرچین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ باہمی تعاون اور بات چیت کا عمل جاری رکھیں۔ پٹھان کوٹ کے واقعے سے باہمی تعلقات خراب نہیں ہونے چاہیں۔ ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت جنوبی ایشیا کے دو اہم اور ذمہ دار ملک ہیں اور علاقی امن و استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے۔ چین نے پٹھان کوٹ حملے اور میڈیا کی الزام تراشیوں کی مذمت کی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.