امریکا اور برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری
منگل 5 جنوری 2016 12:18
نیویار ک/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) امریکا اور برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ چین میں بھی شدید برفباری نے زندگی کا نظام درہم برہم کردیا۔ پولینڈ میں شدید سردی سے مرنے والوں کی تعداد 41 ہو گئی۔امریکا کی ریاستوں میزوری اور الینوائے میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہو گئی ہے۔
ریاست ٹینیسی کے دریائے میسیپی میں آئندہ چند روز میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے سے شدید سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔برطانیہ میں بھی سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں بارشوں اور سیلاب سے متعدد مکانات، سڑکیں اور پْل تباہ ہو گئے۔ اسکاٹ لینڈ میں سیلاب سے 400 سالہ قدیم عمارت کے ڈوب جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.