پاک سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں 5 ہزار سے 15 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا

منگل 5 جنوری 2016 12:23

پاک سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں 5 ہزار سے 15 ہزار روپے کا اضافہ ..

اسلام آباد ۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ ( پی ایس ایم سی ایل) نے گاڑیوں کی قیمت میں 5 ہزار سے لیکر 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایم سی ایل کے ترجمان شفیق احمد شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 800 سی سی گاڑیوں کی قیمت میں 5ہزار روپے جبکہ 1000 سی سی کار کی قیمت میں 10ہزار روپے اور 1300 سی سی گاڑیوں کی قیمت میں 15ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے جو یکم جنوری 2016ء سے نافذ العمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ سی کے ڈی کٹس کی درآمدات پر ایک فیصد اضافی ڈیوٹی کے نفاذ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔