جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے گزشتہ سال کے بعداز ٹیکس منافع میں 55 فیصد اضافہ

منگل 5 جنوری 2016 12:25

جے ڈی  ڈبلیو شوگر ملز کے گزشتہ سال کے بعداز ٹیکس منافع میں 55 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) جےڈی ڈبلیو شوگر ملز کے گزشتہ سال کے بعداز ٹیکس منافع میں 55 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جےڈی ڈبلیوشوگر ملز لمیٹڈ نے گنے کی زائد پیداوار کے حامل مختلف بیج متعارف کروائے ہیں جن سے 800 تا 850 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو رہی ہے جبکہ گنے کے روایتی بیجوں سے حاصل ہونے والی اوسط پیداوار 450 تا 500 من فی ایکڑ حاصل ہو رہی ہے کمپنی سیکرٹری محمد رفیق نے کہا ہے کہ کمپنی نے گنے کی فی ایکڑ زائد پیداوار کے باعث کم خرچ پر چینی کی زائد پیداوار حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی نے پیداواری اخراجات میں نمایاں کمی کے ذریعے چینی کی زائد پیداوار حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی نے 30 ستمبر 2015ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران 55 فیصد زائد بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے اور دوران سال کمپنی کو 1.51 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے�

(جاری ہے)