سکھ نوجوان نے بھارتی ضلع پٹھان کوٹ پر ائیر بیس حملے کی حقیقت بیان کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 12:33

سکھ نوجوان نے بھارتی ضلع پٹھان کوٹ پر ائیر بیس حملے کی حقیقت بیان کر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے ، بھارتی میڈیا اور کچھ حکام بھی اس حملے میں براہٍ راست پاکستان کا ہاتھ ہونے پر قائل ہو چکے ہیں جبکہ خود تیار کردہ ثبوتوں کے ذریعے اس حملے میں پاکستان کا ہاتھ ثابت کرنے کی بھی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی حقیقت بھارت میں موجود ایک سکھ نوجوان نے بیان کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سکھ نوجوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہوگئی ہے جس میں اس نے پٹھان کوٹ حملے کی آڑ میں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے۔ سکھ نوجوان نے بتایا کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملہ بھارتی ایجنسیوں نے آر ایس ایس کے ساتھ مل کر کیا ہے ۔ اور اس میں حملہ آور قرار دئے گئے نوجوان جموں کشمیر سے اغوا کر کے لائے گئے ہیں جس کے بعد ان کا ایک جعلی ان کاؤنٹر بھی کیا گیا تاکہ اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اُچھالا جا سکے ۔ سکھ نوجوان نے اپنی اس ویڈیو میں مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: