سال نو کا آغاز بھارت پر بھاری ، برطانیہ نے بھارت کی امداد روک دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 12:49

سال نو کا آغاز بھارت پر بھاری ، برطانیہ نے بھارت کی امداد روک دی۔

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : سالٍ نو کا آغا زبھارت پر کچھ زیادہ ہی بھاری پڑ گیا، برطانوی حکومت نے بھارت کو دی جانی والی سالانہ امداد یکم جنوری سے ہی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس خبر کو پاکستانی میڈیا میں کوریج نہیں دی گئی البتہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزبان نے اس خبر سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ برطانوی حکومت نے بھارت کو دی جانے والی سالانہ امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت نے گذشتہ 4 ماہ سے نیپال کی امداد روک رکھی ہے جس کے باعث نیپال میں دودھ اور کھانے سمیت دیگر اشیائے ضروریات نہیں پہنچ پا رہیں۔ بھارت نے نیپال سے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر نیپال کو دی جانے والی امداد روک رکھی ہے جس پر برطانیہ نے بھی بھارت کو دی جانے والی سالانہ امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ سالٍ نو کے آغاز پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانیہ کے حق میں ٹرینڈ UkcomeToNepalRescue#بھی بنا رہا جو دو دن تک ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔

متعلقہ عنوان :