دورہ نیوزی لینڈ کے لئے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ویزا پروسیس شروع کر دیا گیا

منگل 5 جنوری 2016 12:55

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ویزا پروسیس شروع کر دیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) دورہ نیوزی لینڈ کے لئے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ویزا پروسیس شروع کر دیا گیا نیوزی لینڈ نے ویزا جاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے دورہ نیوزی لینڈ کجے لئے ویزہ پروسیس کا آغاز کر دیا ہے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویزہ کے لئے عامر کے تمام مطلوبہ دستاویزات نیوزی لینڈکے سفارتخانے کو بجھوا دیئے گئے ہیں امید کرتے ہیں اسی ہفتے عامر کو ویزہ مل جائے گا ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کو اپنا گارنٹی شیئر بھی بجھوا دیا ہے جس پر انہوں نے ویزہ جاری کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے ۔