ڈاکار ریلی 2016 ء : ٹوبی پرائس اور سباسچئن لوب تیسرے مرحلے کے فاتح

منگل 5 جنوری 2016 12:55

ڈاکار ریلی 2016 ء : ٹوبی پرائس اور سباسچئن لوب تیسرے مرحلے کے فاتح

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء)ارجنٹائن میں ڈاکار ریلی 2016ء کے مقابلے جاری ہیں۔ تیسرے مرحلے میں آسٹریلین رائیڈر ٹوبی پرائس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ سباسچئن لوب بھی ڈاکار ریلی میں دوسرے مرحلے کے بعد تیسرے مرحلے میں بھی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکار ریلی کے شرکاء کو دوسرے مرحلے میں تین سو ستاسی کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

نو بار ورلڈ ریلی چیمپئن شپ جیتنے والے سباسچئن نے کیچڑ میں پھنسنے سے دو منٹ ضائع ہونے کے باوجود تین گھنٹے پینتالیس منٹ چھیالیس سیکنڈ میں فاصلے طے کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔روس کے ولادی میر تیسرے جبکہ جنوبی افراقی جینئل ڈویلئر چوتھے نمبر پر رہے۔ دفاعی چیمپئن ناسر العطیہ نے گاڑی پنکچر ہونے کے باوجود سباسچئن سے اٹھارہ سیکنڈ تاخیر سے ریس ختم کی۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن میں ہونیوالی شدید بارشوں کی وجہ سے ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ منسوخ کر دیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں ریس کے روٹ کو مختصر کر دیا گیا تھا۔