کراچی : معروف ٹی وی میزبان شائستہ لودھی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 12:57

کراچی : معروف ٹی وی میزبان شائستہ لودھی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : پاکستانی ٹی وی کی معروف میزبان شائشتہ لودھی ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ جس روز پاکستانی اسٹارز عائشہ عمر اور اظفر رحمان کی کار کو ہولناک حادثہ پیش آیا اس روز میں بھی ان کے ساتھ ہی ان کی گاڑی میں جانے والی تھی لیکن کسی ضروری کام کی وجہ سے میرا ان کے ساتھ جانے کا پروگرام ملتوی ہو گیا۔

(جاری ہے)

سائشتہ لودھی کا کہنا تھا کہ اگر میں اس وقت ان کے ساتھ چلی جاتی تو پتہ نہیں آج زندہ بھی ہوتی یا نہیں۔ ضروری کام کی وجہ سے میں ان کے ساتھ نہیں گئی اسی لیے حادثے سے بھی بچ گئی۔

متعلقہ عنوان :