سال 2015ء میں بھی لاہور کے قد یم فلم اسٹوڈیوزکی تعمیر نو پر کسی نے تو جہ نہ دی،4 نا مو ر فلم اسٹوڈیوز بحا لی کے منتظر
منگل 5 جنوری 2016 13:26
لاہور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) سال 2015ء میں بھی لاہور کے قد یم فلم اسٹوڈیوزکی تعمیر نو پر کسی نے تو جہ نہ دی اور ان اسٹوڈیوز کے مالکان نے ا س تا ر یخی ورثہ کی حفا ظت کے لیے کسی قسم کے عملی اقدا ما ت نہیں کئے۔تفصیلات کے مطابق قیام پاکستان کے بعد شاہ نور اسٹوڈیو کوفلمساز، ایڈیٹر اور ڈائریکٹر مرحوم شوکت حسین رضوی نے بڑی محنت سے ایک شاندار اسٹوڈیو بنایا تھا اور بیگم نور جہاں کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اسے شاہ نور کا نام دیا۔
خا ند انی جھگڑوں کی و جہ سے مرحوم کی زندگی میں ہی ا س کا زوال شروع ہو گیا تھا۔ مرحوم باری ملک نے فلم یکے والی کی بھر پور کامیابی کے بعد باری ملک اسٹوڈیو کی بنیاد رکھی۔مگر ان کے بیٹے راحیل باری ،خرم باری ،زوق باری والد کے نقش قد م پر نہ چل سکے۔(جاری ہے)
ایورنیو اسٹوڈیو آغا جی اے گل نے خون پسینہ ایک کر کے بنایا تھا ان کے بھی دوبیٹوں شہزاد گل اور سجاد گل کے باہمی اختلافات نے اسٹوڈیو کو تقسیم کردیا اب یہ اسٹوڈیو بھی فلمی سرگرمیوں کے حوالے سے بدحالی کا شکار ہے۔
شباب اسٹوڈیو مرحوم شباب کیرانوی نے بنایایہ بھی زبوں حا لی کی منہ بو لتی تصو یر بن کے رہ گیا ہے۔فلمی حلقوں کے مطا بق 4 نا مو ر فنی شخصیا ت کے یہ فلم اسٹوڈیوز جہاں شہر ہ آفا ق فلم سا زی ہو ئی اپنے شاندار ما ضی کی بحا لی کے منتظر ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.