دپیکا پڈوکون نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی

منگل 5 جنوری 2016 13:31

دپیکا پڈوکون نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی

ممبئی۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے منگل کو اپنی 30ویں سالگرہ منائی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دپیکا پڈوکون 5جنوری 1986ء کو کوپن ہیگن میں پیدا ہوئیں اور وہ بنگلور میں بڑی ہوئیں جہاں انہوں نے بیڈمنٹن قومی سطح پر کھیلا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھا اورجلد ہی انہیں فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی‘ 2006ء میں انہوں نے تامل فلم ایشواریا میں کام کیا۔

2007ء میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندی فلم اوم شانتی اوم میں انہوں نے بہترین ڈیبیو فیمیل اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔آج کل ‘ لفنگے پرندے ‘ ہاؤس فلم ‘ یہ جوانی ہے دیوانی ‘ چنائی ایکسپریس ‘ ہیپی نیو ایئر ‘ پیکو اور باجی راؤ مستانی ان کی ہٹ فلموں میں شامل ہیں۔