چین میں 70افراد برڈ فلو کا شکار ہو گئے

پولٹری اور سٹور سے پھیلنے والا وائرس دیگر ممالک کیلئے بھی خطرناک ہو سکتا ہے

منگل 5 جنوری 2016 13:49

چین میں 70افراد برڈ فلو کا شکار ہو گئے

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین کے کئی علاقوں میں متعد د افراد برڈ فلو وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ، جن کی تعداد 70کے قریب بتائی جاتی ہے ۔چین کے محکمہ صحت کے مطابق پرندوں سے پھیلنے والے وائرس ایچ 5این 6سے چین کے صوبہ گانگ ڈانگ کے کئی علاقے متاثر ہوتے ہیں متاثرین میں دو خواتین بھی شامل ہیں ،64ایسے افراد کو بھی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جن میں برڈ فلو کے اثرات پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا شنگھائی کے رہائشی 59سالہ شخص میں ایچ 7این 9وائرس پایا گیا ہے ۔ یہ وائر س پولٹری کے ذریعے پھیلتا ہے، ادھر سٹور کے گوشت سے پھیلنے والا وائرس ایچ ون این ون کے یور یشین ممالک میں پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ چینی ماہرین کے مطابق سٹور کے گوشت اور چربی سے پھیلنے والا یہ وائرس بہت خطرناک ہے اور اس کے اثرات عالمی سطح پر ہو سکتے ہیں ۔ چینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عوام ان خطرناک وائرس سے بچنے کے لیے سٹور اور پولٹری کے گوشت سے دور رہیں ۔

متعلقہ عنوان :