سعودی ،ایران تنازع ،عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس اتوار کو ہو گا
منگل 5 جنوری 2016 13:58
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء ) عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آئندہ اتوار10 جنوری کو قاہرہ میں منعقد کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے نائب سیکریٹری جنرل السفیر احمد بن حلی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی درخواست پر بلائے جانے والے اس اجلاس میں تہران میں سعودی سفارت خانے کے حوالے سے ایران کی خلاف ورزیوں کو زیر ِ بحث لایا جائے گا۔
بن حلی نے مزید بتایا کہ اجلاس کا مقصد عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں ایران کی مداخلت کی پْرزور مذمت ہے۔اس سے قبل عرب لیگ نے ایران میں سعودی سفارت خانے پر ہونے والے حملے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نبیل العربی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی منشور اور روایات کی صریح خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.