مجرموں کو مذہبی وابستگی کی وجہ سے سزائے موت نہیں دی گئی، ریاض حکومت

منگل 5 جنوری 2016 13:58

مجرموں کو مذہبی وابستگی کی وجہ سے سزائے موت نہیں دی گئی، ریاض حکومت

ریاض/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء )سعودی عرب نے 47افراد کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا اقوام متحدہ میں دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ ان تمام افراد کو ایک شفاف عدالتی کارروائی کے بعد سزائے موت دی گئی اور اس فیصلے میں کسی قسم کی مذہبی وابستگی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر سزائے موت پر عمل درآمد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بان کی مون نے ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کو کم کرنے کے لیے خصوصی مندوب برائے شام اسٹافن دے مستورا کو ریاض اور تہران روانہ کیا ہے۔