نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5ویں ون ڈے میں 36رنز سے شکست دیکر سیریز 1-3 سے جیت لی

منگل 5 جنوری 2016 14:03

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5ویں ون ڈے میں 36رنز سے شکست دیکر سیریز 1-3 سے ..

ماؤنٹ مونگانوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں 36رنز سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی‘ سری لنکا کی ٹیم 295رنز کے ہدف میں 47.1اوورز میں 258رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 95‘ دھنیش چندی مل 50‘ سری وردھنے 39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5‘ ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو ماؤنٹ مونگانوئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورسز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 294رنز سکور کئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گبٹل 102‘ کین ولیم سن اور روز ٹیلر 61,61 اور رونچی 37رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے کولا سیکرا نے تین‘ تلکا رتنے دلشان اور نوان پردیب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم 295رنز کے ہدف میں 47.1اوورز میں 258رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی‘ سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 95‘ دھنیش چندی مل 50‘ سری وردھنے 39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5‘ ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا‘ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :