نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

منگل 5 جنوری 2016 14:05

نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے سکواڈ ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء ) نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ،برینڈن میکولم پاکستان کے خلاف نہیں کھیلیں گے،جارح مزاج اوپننگ بلے بازکی جگہ کین ولیمسن کیوی سائیڈکی قیادت کریں گے،میزبان بورڈنے فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کو بھی آرام کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کیریئرکاسواں ٹیسٹ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے نیوزی لینڈکے کپتان برینڈن میکولم پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ہی میچوں کی ہوم ٹوئنٹی20سیریز نہیں کھیلیں گے۔اْن کی جگہ باصلاحیت بیٹسمین کین ولیمسن کو کیوی ٹیم کی باگ ڈور دی گئی ہے۔کیوی حکام نے سینئر پلیئرزکو آرام دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کی موقع دینے اور اْن کی صلاحیتیں جانچنے کیلئے تبدیلیوں کا فیصلہ کیاہے تاکہ بیک اپ کے طورپر زیادہ کھلاڑی تیارکئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ دوسرامقصدکین ولیمسن کی بطورکپتان گروم کرنا بھی ہے۔پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کیلئے کیوی ون ڈے اور ٹوئنٹی20اسکواڈ میں کین ولیمسن(کپتان)،کورے اینڈرسن،ڈین براؤنلی، آنٹن ڈیووچ،مارٹن گپٹل،میٹ ہنری،ٹوم لیتھم،مچل مکلینگھن، ناتھن میکولم،کائل ملز،ایڈم ملنے،جیمز نیشم،لیوک رونچی،راس ٹیلر اور ڈینئل ویٹوری شامل ہیں

متعلقہ عنوان :