مشہور غزل گائیک غلام علی 15 سے 17 جنوری تک بھارت میں فن کا مظاہرہ کریں گے ‘ استقبال کی تیاریاں مکمل

منگل 5 جنوری 2016 14:21

مشہور غزل گائیک غلام علی 15 سے 17 جنوری تک بھارت میں فن کا مظاہرہ کریں ..

کیرالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) بھارتی شہر کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اومین چندی کی جانب سے پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی خان کے استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔بھارت کی مارکسسٹ کیمونسٹ پارٹی کے رہنما ایم اے بے بی نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غلام علی کیرالہ میں دو مختلف جگہوں پر فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے چند ماہ قبل استاد غلام علی کو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے احتجاج کے باعث بھارتی شہر پونے اور ممبئی میں فن کا مظاہرہ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔تاہم اب کی بار علی کیرالہ میں 15اور17جنوری کے روز فن کا مظاہرہ کریں گے۔یہ پروگرام ملک کی ثقافتی تنظیم کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔علاوہ ازیں کیرالہ کے وزیر اعلیٰ چندی پروگرام کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :