قطرینہ کیف جیسی محنتی اداکارہ کے ساتھ پہلی مرتبہ اداکاری کا تجربہ ہوا‘ تبو

منگل 5 جنوری 2016 14:21

قطرینہ کیف جیسی محنتی اداکارہ کے ساتھ پہلی مرتبہ اداکاری کا تجربہ ہوا‘ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ تبو کا کہنا ہے کہ انھیں فنی سفر کے دوران قطرینہ کیف جیسی کام کے ساتھ مخلص اور محنتی اداکارہ کے ساتھ کام کا پہلی مرتبہ تجربہ ہوا ہے۔واضح رہے تبواور قطرینہ کیف فلمساز ابھیشک کپور کی نئی آنے والی فلم ”فتور“ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فتور کی ٹریلر لانچ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ تبو نے بتایا کہ قطرینہ کیف فلم کے سیٹ پر اپنے کام میں اس قدر محو ہوتی ہیں کہ انھیں اپنے ارد گرد کا کوئی ہوش نہیں ہوتا۔انکا کہنا تھا کہ وہ بتانا چاہتی ہیں کہ انھوں نے فنی سفر کے دوران اتنی سخت محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والی اداکارہ کے ساتھ اس قبل کبھی کام نہیں کیا۔ ابھیشک کپور کی ”فتور“ کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ”گریٹ ایکسپیکٹیشنز“ سے ماخوذ ہے۔” فتور “ رواں سال12فروری کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی