سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا کرنے والے پہلے بلے باز امپائر علیم ڈا ر تھے

منگل 5 جنوری 2016 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر علیم ڈار وہ پہلے بلے باز تھے جہنوں نے وسیم اکرم کی پہلی گیند کا سامنا کیا۔ تفصیلات کے مطابق علیم ڈار اور وسیم اکرم دونوں ایک ہی کالج میں اکھٹے پڑھتے تھے اور دونوں کو ہی اتفاق سے کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاوٴ بھی تھا یہی وجہ تھی کہ آج دونوں اپنی فیلڈ میں کامیاب ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے سول لائنز میں واقع گورنمنٹ کالج میں منتخب کردہ کھلاڑیوں میں سے وسیم اکرم کو باولر اور علیم ڈار کو بیسٹمن کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں بیسٹمن کے طور پر اپنے کیرئر کا آغاز کرنے والے علیم ڈار کو جلد ہی اس بات کا احساس ہو گیا کہ کرکٹ ان کے بس کی بات نہیں لہذا انہوں بیسٹمن کے طور پر کرکٹ کو خیر باد کہتے ہوئے امپائرنگ کے شعبے کو اپنا لیا اور اس شعبے میں اپنا نام کمایا۔حال ہی میں اپنے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے علیم ڈار دو ہزار نو سے مسلسل تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :