این اے122 میں دھا ندلی با رے ہماری رٹ پٹیشن حقائق پر مبنی ہے،عبدالعلیم خان
منگل 5 جنوری 2016 14:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ملنے والی پذیرائی کے خوف سے این اے122کیلئے 70کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز عوام کو مبارک ہوں آخر کار حکمرانوں کو ان آبادیوں کا بھی خیال آ ہی گیا،یہ پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن میں جانے کا دباوٴ اور ایاز صادق کی دوبارہ واپسی کا خوف رنگ لا رہا ہے لیکن انہیں خاطر جمع رکھنی چاہیے ہماری رٹ پٹیشن حقائق پر مبنی ہے جس کے باعث نادرا اور الیکشن کمیشن کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ این اے122کے عوام کو گذشتہ 8برسوں میں مکمل طور نظر انداز کیا گیا اور اْن منصوبوں کو بھی آپریشنل نہیں کیا گیا جو ماضی کے دور حکومت میں مکمل ہو چکے تھے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت کچھ کرنا ہی چاہتی ہے تو میاں میر ہسپتال اور جمیلہ آباد سیوریج منصوبے سمیت بند پڑے ہوئے پراجیکٹ عوام کیلئے کھول دے تاکہ کروڑوں روپے سے بننے والے ان منصوبوں کا عام آدمی کو فائدہ ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ این اے122کے عوام نے 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں جس حقیقی مینڈیٹ کا اظہار کیا اس نے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں بظاہر 2400ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والوں کو حقائق کا بخوبی علم ہے اور انشا ء اللہ تحریک انصاف کی پٹیشن پر دوبارہ بوگس سپیکر کو ڈی سیٹ ہو نا ہو گا اور حکومت کی طرف سے 70کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی بیساکھیاں انہیں عوامی مقبولیت نہیں دلا سکتیں ،عبدالعلیم خان نے این اے122کی کچی آبادیوں مسمار کر کے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی مذمت کی اور اسے غریبوں سے چھت چھینے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کچھ کرنا ہی چاہتی ہے تو کچی آبادیوں کو گرانے کا فیصلہ واپس لے۔
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.