شہباز شریف کی تقریب کے دوران اڑنے والے ڈرون نے سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگوا دیں‘ ڈرون بھی سرکاری ہی نکلا

منگل 5 جنوری 2016 15:03

شہباز شریف کی تقریب کے دوران اڑنے والے ڈرون نے سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی تقریب کے دوران اڑنے والے ڈرون نے سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگوا دیں تاہم ڈرون بھی سرکاری ہی نکلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی تقریب کے دوران اڑایا جانے والا ڈرون سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا نکلا۔ پولیس نے تحقیقات کے کے بعد ڈرون اور اس کے آپریٹر کو چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈرون اڑانے پر کوئی پابندی نہیں ہے اس لئے ڈرون اور آپریٹر دونوں کو ہی چھوڑ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :