برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے اولاد کو آسٹریلین اوپن فائنل پر دیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 جنوری 2016 15:11

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے اولاد کو آسٹریلین اوپن فائنل پر دیدی

برسبین(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پہلے بچے کی پیدائش کے پیش نظر سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ادھورا چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن 16سے 31جنوری کے درمیان شیڈول ہے جس میں شرکت کے لیے دنیائے ٹینس کے بڑے بڑے سٹارز اس وقت کینگروز کی سرزمین پر موجود ہیں جن میں عالمی نمبر 2برطانیہ کے اینڈی مرے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جب اینڈی مرے سے سوال ہواکہ اگر انکے فائنل میں پہنچنے کے دوران ہی ان کے پہلے بچے کی پیدائش کا وقت پہلے ہی آگیا تو وہ کیا فیصلہ کریں گے تو 28سالہ ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ وہ ایسے موقع پر اپنی28سالہ اہلیہ کم سیئرز کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیں گے کیوں کہ آسٹریلین اوپن جیتنے کے باوجود بچے کی پیدائش پر اہلیہ کے ساتھ نہ ہونا ان کے لیے زیادہ مایوس کن ہوگا ۔ یاد رہے کہ اینڈی مرے اور کم سیئر11اپریل 2015ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے پہلے بچے کی پیدائش فروری کے وسط میں متوقع ہے ۔